منگل، 29-ستمبر،2026
منگل 1448/04/18هـ (29-09-2026م)

متحدہ عرب امارات نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کی تصدیق کر دی

29 ستمبر, 2026 14:14

یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے اور یہ سرکاری سطح پر یو اے ای کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے اس دورے کی پہلی باضابطہ تصدیق ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے پیر کے روز یہ بتایا گیا تھا کہ نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا یو اے ای کا خفیہ دورہ، اماراتی صدر سے بند کمرہ ملاقات

تین سینیئر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والی یہ ملاقات تقریباً 6 گھنٹے تک طویل رہی، جس میں خاص طور پر ایران سے متعلق امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی میں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے دعویٰ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے خفیہ طور پر امارات کا دورہ کیا تھا، جس کی اس وقت یو اے ای نے تردید کی تھی۔

حالیہ برسوں میں خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور ایران جنگ کے تناظر میں متحدہ عرب امارات نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنے سکیورٹی و سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے تاکہ خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھایا جا سکے اور واشنگٹن کے ساتھ رابطے بحال رکھے جا سکیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔