ایرانی تجاویز منصفانہ ہیں، جس پر امریکہ کے سرکاری جواب کا انتظار ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایران کو امریکہ کے سرکاری جواب کا انتظار ہے۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک سے روانگی سے قبل ایرانی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ جوہری امور اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر تہران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنا سات نکاتی تجارتی و سفارتی مسودہ امریکہ کو پہنچا دیا ہے اور ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کے سرکاری جواب کی توقع کی جا رہی ہے۔ قطری ثالث کے ساتھ ہونے والی حالیہ بات چیت کا محور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے ایران کی شرائط کو پورا کرنے کے ممکنہ طریقے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے مذاکرات کے دوران جوہری پروگرام پر کوئی لچک نہیں دکھائی، ایرانی عہدیدار
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی شرائط منصفانہ اور معقول ہیں اور اگر امریکہ یا عالمی برادری کسی پرامن حل کی خواہاں ہے تو تہران نے اپنا واضح حل پیش کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ دباؤ کے باوجود وہ سفارت کاری کے راستے پر چلنے کے لیے تیار ہے، لیکن ساتھ ہی وہ اپنی دفاعی اور عسکری تیاریوں کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











