امریکہ سے مذاکرات کے دوران جوہری پروگرام پر کوئی لچک نہیں دکھائی، ایرانی عہدیدار

ایران کے ایک باخبر عہدیدار نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے اپنے جوہری مؤقف میں کوئی لچک دکھائی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران نے اپنے جوہری مؤقف میں نرمی اختیار کی ہے، تاہم ایک باخبر ایرانی عہدیدار نے ان دعوؤں کو سراسر جھوٹ اور روایتی نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ آبنائے ہرمز میں پھنس چکی ہے اور اسٹریٹجک ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے ایک بار پھر جوہری معاملے کو اچھال رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکا اور اسرائیل کے جنگی جرائم پر انصاف کا مطالبہ کبھی نہیں چھوڑے گا، عباس عراقچی
انہوں نے کہا کہ ایرانی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور جوہری مسئلے پر اس وقت کوئی بات چیت نہیں کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی اس قسم کے بے بنیاد دعوے کیے جاتے رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
ایران نے واضح کیا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت یورینیم کی افزائش اس کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے اور اس کا پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور دیگر سینیئر شخصیات پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ نہ تو جوہری حقوق اور نہ ہی میزائل صلاحیتیں کسی بھی مذاکرات کی میز پر موجود ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











