امریکا ایسے دلدل میں پھنس چکا ہے، جہاں وہ نہ مذاکرات کرسکتا ہے اور نہ جنگ، محسن رضائی

محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف فضائی محاصرے کا سہارا لے رہا ہے، تاہم وہ خود ایسی دلدل میں پھنس چکا ہے، جہاں سے نہ وہ مذاکرات کر سکتا ہے اور نہ ہی جنگ لڑ سکتا ہے۔
ایران کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اپنی شرائط واضح کر دی ہیں لیکن امریکا اس وقت کوئی بھی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایسے دلدل میں پھنس چکا ہے، جہاں نہ تو وہ مذاکرات کرنے کے قابل ہے اور نہ ہی جنگ لڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی تجاویز منصفانہ ہیں، جس پر امریکہ کے سرکاری جواب کا انتظار ہے، عباس عراقچی
محسن رضائی نے مزید کہا کہ اپنی ناکامیوں اور شدید داخلی و خارجی دباؤ کی وجہ سے واشنگٹن حکومت اب بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور فوجی محاذ پر منہ کی کھانے کے بعد اب بے بسی کے عالم میں فضائی محاصرے جیسے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی بہت سے غیر ملکی حملہ آور آئے اور یہاں سے چلے گئے، لیکن ایران اور اس خطے کے اصل باسی آج بھی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ باقی ہیں۔
محسن رضائی کا دوٹوک مؤقف تھا کہ خطے میں امریکا کا مستقبل کا کوئی وجود نہیں ہے اور ایرانی قوم پوری طاقت، استقامت اور یکجہتی کے ساتھ اس سامراجی طاقت کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے، جو کسی بھی قیمت پر اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










