بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیاں رکنے تک ایٹمی تعاون ممکن نہیں، ایران

08 ستمبر, 2026 10:08

ایران نے ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹس کو سیاسی قرار دیتے ہوئے امریکی حملوں سے نقصان زدہ ایٹمی سائٹس پر معائنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹس کو سیاسی اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ویانا میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ایجنسی کو ایران سے فوری اور بغیر شرط تعاون کا مطالبہ کرنے سے پہلے اپنی غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی بنیادوں پر تیار کی جانے والی رپورٹس کا سلسلہ روکنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی ممالک کا ایرانی ایٹمی معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھیجنے کا مطالبہ

ایران کے مطابق موجودہ خطرناک صورتحال میں ایران سے مکمل پاسداری کا مطالبہ بے معنی ہے کیونکہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ایٹمی ایجنسی نے خود ہی اپنے انسپکٹرز واپس بلائے تھے۔

ایرانی مشن نے ایٹمیِ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے امریکہ اور اسرائیل کو پرامن ایٹمیِ تنصیبات پر حملوں اور دھمکیوں سے روکیں تاکہ معائنے کی بنیادی شرائط پوری ہو سکیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔