پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

امریکا: تاجر نے اپنی کروڑوں کی دولت کتے کے نام کردی

15 اکتوبر, 2023 12:50

ٹینیسی: امریکا میں ایک تاجر نے مرنے سے قبل اپنے لاڈلے کتے کی دیکھ بھال کے لیے 50 لاکھ ڈالر (تقریباً8 کروڑ روپے) اس کے نام کردیے۔

امریکی ریاست ٹینیسی میں 84 سال کی عمر میں مرنے والے ایک تاجر نے وفات سے قبل 50 لاکھ ڈالر کی رقم اپنے کتے کے نام کردیے تھے تاکہ اس کے بعد کتے کی دیکھ بھال میں کوئی کمی نہ آئے۔

بارڈرکولی نسل کا یہ 8 سالہ کتا اپنے مالک کے مرنے کے بعد بھی اس کی وصیت کی بدولت پر آسائش زندگی گزار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس کتاب کے صفحوں پر لگا ہوا زہر آپ کی جان بھی لے سکتا ہے

اپنی وصیت میں آنجہانی تاجر نے اپنی 88 سالہ خاتون پڑوسی کو کتے کا نگران مقرر کیا تھا اور وصیت کے تحت اسے ہر ماہ ایک معقول رقم کتے کے خرچ کے لیے ملتی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں کتے کا نگران بننے پر خوشی ہے یہ ایک نہایت پیارا کتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔