امریکی فوجی بگرام ائیر بیس پر کیا کچھ چھوڑ گئے ؟ ڈیجیٹل رپورٹ

امریکی و نیٹو افواج کا افغانستان سے مکمل انخلا اختتام کے قریب ہے ۔
اس سلسلے میں امریکا نے افغانستان میں موجود اپنی سب سے بڑی بگرام ائیر بیس کوخالی کردیا۔
امریکی فوج نےاتنی عجلت میں بگرام ائیر بیس کو چھوڑا کہ افغان آرمی کو بھی اس کے بارے میں خبر نہ ہوئی۔
خبر ساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کم و بیش 35 لاکھ کے قریب اشیا ءپیچھے چھوڑ گئے ہیں۔
ان اشیاء میں ہزاروں گاڑیاں بھی شامل ہیں جن میں کاریں، پک اپ، ٹرک اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔
یہ ڈیجیٹل رپورٹ دیکھئے : پانی کی کمی کا مقابلہ کرنے کے 10 آسان طریقے
امریکا بڑا اسلحہ تو ساتھ لے گئے یا پھر اسے تباہ کردیا، البتہ چھوٹا اسلحہ وہیں چھوڑ گئے ۔
چھوڑی جانے والی دوسری اشیا ء میں کھانے پینے کا سامان اورانرجی ڈرنکس کی ہزاروں بوتلیں شامل ہیں۔
اس کے علاو ہ فون، بیرکوں کے دروازے اورکھڑکیاں بھی شامل ہیں۔
Catch all the ڈیجیٹل رپورٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












