آخرمیرا قصور کیا ہے ؟ کراچی کا سوال – ڈیجیٹل رپورٹ

کراچی دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک شہر ہے اور پاکستان کا سب سے بڑا شہر بھی کراچی ہے،
یہ پاکستان کےجسم میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ یہ پورے ملک کو اپنے اندر سمایا ہوا ہے، سمیٹاہوا ہے ۔
کراچی کا سوال ہے ،جوتقریباً 70 % ریونیو کماتا ہے اور ملک کو چلاتا ہے۔کراچی کی حیثیت بالکل بڑے بھائی جیسی ہے،
جو سب کو پالتا ہے مگر اس کی خوشیوں کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا ۔
ایک جملے میں اگر یوں کہوں کہ کراچی کو کینسر ہوگیا ہے مگر علاج بخار اور کھانسی والاجاری ہے ۔
کراچی کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا مگر اب یہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہے ،اگر تجربہ کرنا ہے توذرا رات،
کو سڑکوں پر نکل جائیں تو تقریباً 50%فیصد اسٹریٹ لائٹس بند ہونگی۔
سڑکوں کا بھی برُا حال ہے روڈوں پر جا بجا جھریاں پڑچکی ہیں،ایک جگہ سے چہرہ پچکا ہوا ہے تو کسی جگہ گڑھے،
پڑگئے ہیں تو کسی جگہ گال لٹک گئے ہیں یہ کسی بوڑھے شخص کی کہانی نہیں ہے بلکہ کراچی کی سڑکوں کا نقشہ ہے ۔
سڑک ہوگئی، بجلی ہوگئی، اب ٹرانسپورٹ کا حال چال جانئے بلکے آپ جانتے تو ہونگےبلکہ نظارہ بھی کرتے ہونگے۔
ایک تو زمانہ قدیم کی بسیں، اتنی پرانی کے ہارن کے بجائےاس کے تمام پرزے شور کرتے ہیں، اور تو اور،
40سیٹوں والی بس میں 70 ،80 بندوں کو گھسالیتے ہیں،اور تو پھر چھتوں پرالگ ہی رونق رہتی ہے۔
یہ ڈیجیٹل رپورٹ دیکھئے : پانی کی کمی کا مقابلہ کرنے کے 10 آسان طریقے
رہی سہی کسر چنگچی رکشہ نے پوری کردی ۔یعنی کے جب کراچی کو گرین بس اور اورنج ٹرین کی ضرورت ہے تو،
کراچی میں چنگچی دوڑتی ہے۔
رنج یہ ہے کہ دوسرے شہروں میں گرین بس اور اورنج ٹرین چل گئی ہے مگر کراچی میں چنگچی رکشہ ہی چل پایا ،
کیا خوب بے رخی ہے کراچی سے۔
پانی کا مسئلہ بھی کراچی میں جابجا ہے، لائن کے ذریعے پانی پہنچیں یا نہ پہنچیں البتہ ٹینکر کے ذریعےپانی،
ضرور لبیک کہے گا وہ بھی اگر پیسے پور ے دیں تو۔
ویسے عجب قلت ہے پانی کی جس میں ٹینکر میں تو پانی مہیا ہے مگر ٹینک میں نہیں آتا۔
لیکن کچھ چیزیں ابھی بھی کراچی میں وافر مقدار میں ہے جیسے ،
ڈکیت، کچرا،وعدہ، دلاسے، امید اور آسرے۔
کاش کے کراچی کے شہریوں کو بنیادی حقوق میسر آجائیں ؛کاش!
[simple-author-box]
Catch all the ڈیجیٹل رپورٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












