پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

روز نوڈلز کھلانے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

19 اکتوبر, 2023 08:00

نئی دہلی: بھارتی شہری نے بیوی کو کھانے میں روز نوڈلز دینے پر طلاق دے دی۔

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ایم ایل رگھوناتھ نے طلاق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوڈلز کھلانے پر طلاق کا معاملہ بلاری ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش آیا۔

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اہلیہ کو معلوم ہی نہیں کہ کھانے کیسے بنتے ہیں وہ تو صبح ناشتے، ظہرانے اور رات کے کھانے میں بس نوڈلز ہی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلیٹ میں موجود مچھلی کھاتے وقت اچانک زندہ ہوگئی، ویڈیو وائرل

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ میری بیوی مارکیٹ گئی اور اشیاء ضروری خریدنے کے بجائے صرف نوڈلز خرید کر لے آئی اور تین اوقات کھانے میں صرف نوڈلز ہی دے رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے دونوں میاں بیوی کے درمیان مصالحت کی کوشش کی گئی مگر دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔