پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے تجاوز کرگئی، اعداد و شمار جاری

اسلام آباد: پاکستان کی کل آبادی 22 کروڑ سے تجاوز کرکے 22 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار 254 ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات نے ملک میں آبادی کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مردوں کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار 464 ہوگئی ہے، جبکہ خواتین کی تعداد 10 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار 790 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس اگست میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری مؤخر کردی گئی
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شہری علاقوں کی آبادی 8 کروڑ 10 لاکھ 14 ہزار 134 ہے، جبکہ دیہی علاقوں کی آبادی 13 کروڑ 94 لاکھ 11 ہزار 124 ہے۔
پاکستان کی آبادی 2017 کی مردم شماری کے مطابق 20 کروڑ 76 لاکھ سے زائد تھی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










