جمعرات، 24-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

اسلام آباد کی عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی

24 ستمبر, 2026 14:38

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں : عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد

سماعت کے دوران اسد قیصر کی جانب سے ان کی وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور اسد قیصر کی طرف سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

تاہم جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ اسد قیصر آخری دفعہ فروری کے مہینے میں عدالت میں پیش ہوئے تھے اور جو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے، اس پر اسد قیصر کے اپنے دستخط تک موجود نہیں ہیں۔

عدالت نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد اسد قیصر کی جانب سے دائر کی جانے والی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔