منگل، 5-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری، متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم

27 مارچ, 2023 11:16

لاہور : عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں پھر عدالت جائزہ لے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر ایس پی کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو پولیس کی جانب سے فوکل پرسن کا نام عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ایس پی افضل کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ ایس پی تو سکیورٹی کے معاملے پر فیصلے کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے حکومت کو کل تک کی مہلت

عدالت نے کہا کہ سکیورٹی کی فراہمی اور آپ کے تحفظات کو تو حکومت پنجاب ہی دیکھے گی۔ حکومت عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ صرف دیکھنا یہ ہے کہ آپ کے کیا تحفظات ہیں اور ان کو کیسے ختم کیا جائے گا۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اگر مریم نواز کہیں آتی جاتی ہیں تو انہیں مکمل سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی؟ عمران خان اسلام آباد جارہے ہیں مگر انہیں ایمبولینس اور دیگر سکیورٹی وہیکلز فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔

عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے عمران خان کی حاضری کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں پھر عدالت جائزہ لے گی۔ اگر اس کیس کو اہمیت آپ دیں گے تو عدالت بھی دے گی۔ اگر تحفظات دور نہ ہوئے تو دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔