جلاؤ گھیراؤ کیس : یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال کی ضمانت منظور، فرخ حبیب کی خارج

لاہور : عدالت نے یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال کی عبوری ضمانت میں توسیع اور اسد عمر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد، پتھراؤ، پیٹرول بم پھینکنے اور پولیس کی گاڑیوں کو جلانے پر دائر مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ہنگامہ آرائی کیس : یاسمین راشد و دیگر کی عبوری ضمانتیں 28 مارچ تک منظور
ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، گرفتاری کا ڈر ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے اسد عمر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جبکہ فرخ حبیب کی عدم پیروی کی بناء پر ضمانت خارج کر دی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کر دی گئی، عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










