پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کردیا

28 مارچ, 2023 13:30

لاہور : سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد الزامات کے تحت انکوائری شروع کی۔ سیاسی بنیادوں پر طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ ایف آئی اے درخواست گزار کو گرفتار کرلے گی۔ عدالت ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس نیب طلبی : عمران خان اور بشریٰ بی بی کا پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔ اس کا جواب وفاق کے وکیل داخل کرائیں گے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی کوئی معاملہ تھا؟ اے اے جی کا کہنا تھا کہ انٹی کرپشن کی حد تک پورٹ آئندہ سماعت پیش کر دوں گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اوّل بشری بی بی کی درخواست پر فریقین سے 12 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔