ایم کیو ایم پاکستان کا ملک بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے نئے یونٹس کے قیام کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے کارکنوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام اور مؤثر طرزِ حکمرانی کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قيادت نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے ایک بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کریں۔
یہ اہم ہدایات ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں منعقدہ ایک بڑے جنرل ورکرز اجلاس کے دوران دی گئیں۔
اس اجلاس میں کراچی کے تمام زونز اور شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے ایم کیو ایم پاکستان کے سينئر رہنماؤں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی قيادت نے تفصیلی خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کے نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر کے بیانیے کو خاک میں ملا دیا، ڈاکٹر ہما بقائی
اجلاس کے دوران سینئر رہنماؤں نے ہدایت کی کہ کارکنان عوامی رابطہ مہم کے دوران عوام کے پاس جائیں اور انہیں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں۔
عوام کو یہ بات واضح طور پر بتائی جائے کہ تمام مسائل کا حتمی اور عملی حل اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں ہی مضمر ہے۔
قيادت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رابطہ مہم کے دوران ملک میں مؤثر طرزِ حکمرانی کی اہمیت کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا جائے تاکہ عوام میں بیداری پیدا ہو۔
اس کے علاوہ اجلاس کے دوران تمام ذمہ داران اور کارکنوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی مسائل کو انہی کے درمیان موجود رہ کر حل کرنے کے لیے عملی اور فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کا اعتماد مزید بحال ہو سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










