معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کے نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر کے بیانیے کو خاک میں ملا دیا، ڈاکٹر ہما بقائی

آئی ایس پی آر کے تحت منعقدہ سمر انٹرن شپ پروگرام کے سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے ملک بھر کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔
اس انٹرن شپ پروگرام میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات آن لائن اور بالمشافہ شریک ہیں۔
اپنے مفصل اور اہم خطاب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے قومی سلامتی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال، بھارت کے منفی کردار، افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کے معاشی استحکام پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا اور کینیڈا میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور معاشی استحکام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، سلامتی اور پائیدار استحکام کے لیے مسلسل عملی اقدامات انجام دے رہا ہے۔
ڈاکٹر ہما بقائی نے بھارتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمسایہ ملک افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان کے لیے مسلسل مشکلات اور دہشت گردی کے خطرات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے پورے خطے کا امن و امان اور عدم استحکام متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے مئی 2025 کے معرکہ حق کی تاریخی پیش رفت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معرکے کے دوران پاکستان نے اپنی سرحدی اور فضائی حدود میں بھرپور کامیابی حاصل کی اور دشمن کے دانت کھٹے کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے خطے میں بھارت کے نام نہاد ’’نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر‘‘ ہونے کے بیانیے اور اس سے جڑی نام نہاد اسٹریٹجک سوچ کو مکمل طور پر شکست دی ہے۔
ڈاکٹر ہما بقائی نے زور دیا کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ کرنا اور ملکی سلامتی و معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مضبوط بنانا حد درجے ناگزیر ہو چکا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










