پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

حکومت کا عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ

28 مارچ, 2023 17:54

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ بل میں از خود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جائے گی، مجوزہ بل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اتھارٹی یا قانون نہیں تھا کہ الیکشن کی تاریخ میں توسیع کرے: چیف جسٹس

ذرائع کا کہنا ہے کہ ازخود نوٹس لینے کا اختیار فُل کورٹ کو دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بات نہیں ہوسکتی، بہت ہوگیا، قانون اپنا راستہ لے گا: وزیراعظم

اس حوالے سے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس فوری طور پر منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ان مجوزہ قوانین کی منظوری لی جائے گی اور پھر آج ہی اسے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔