پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع

حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی اور دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔
حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں سیکیورٹی کے درپیش خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ہالز اور مارکیز کے اندر کی جانے والی اندرونی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود اور محفوظ استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم ایسی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی تمام تر ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہو گی۔
اس کے علاوہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے آپریشنل اور سیکیورٹی امور کی انجام دہی کے لیے اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘ کی تحریری اجازت حاصل کرنے کی صورت میں بھی ڈرونز کا استعمال اس پابندی سے مستثنیٰ ہو گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









