جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، دو گولڈ میڈل جیت لیئے

جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جونیئر کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے ہیں۔
جاپان میں کھیلی گئی 37ویں جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے لٹل اسٹارز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔
اس عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دونوں جونیئر کھلاڑیوں یحییٰ خان اور ابوبکر نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی اپنی کیٹیگریز میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع، بابر اعظم کی واپسی کا قومی امکان
تفصیلات کے مطابق پاکستانی جونیئر کھلاڑی یحییٰ خان نے انڈر 17 کیٹیگری میں بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ ننھے کھلاڑی ابوبکر نے انڈر 11 کیٹیگری کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے لیے دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔ دونوں جونیئر کھلاڑیوں کی اس شاندار فتح پر پاکستان اسکواش کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس شاندار کامیابی پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فتح پاکستان اسکواش کے لیے ایک شاندار کامیابی اور انتہائی قابل فخر لمحہ ہے۔
اسکواش فیڈریشن کا مزید کہنا ہے کہ ان جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اسکواش کا عالمی مستقبل روشن ہے اور آنے والے دنوں میں یہ کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












