تین سینیئر ججز از خودنوٹس کا فیصلہ کریگی، کابینہ نے عدالتی اصلاحات کا مسودہ منظور کرلیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظورکرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کے مطابق از خود نوٹس کا فیصلہ تین سینیئر ججز کریں گے، تین رکنی سینیئر ججز کی کمیٹی از خودنوٹس کا فیصلہ کرے گی۔
ترمیمی بل کے تحت از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق ہوگا اور 30 دن میں اپیل دائر ہوسکے گی، اپیل کو دو ہفتوں میں فکس کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کا منظور کردہ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور مجوزہ بل ایوان آج قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بھیج دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس کل صبح ہوگا جس کی صدارت چیئرمین محمود بشیر ورک کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کل ہی بل منظور کرکے ایوان میں رپورٹ دے گی، قومی اسمبلی کل عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کی حتمی منظوری دے گی اور پھر مجوزہ بل جمعرات کو سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










