پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

31 مارچ, 2023 16:30

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے، جبکہ پیٹرول پر فی لیٹر او سی اے مارجن بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی آذربائیجان سے پیٹرولیم مصنوعات ادھار پر لینے کیلئے بات چیت

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریٹ مارجن کے متعلق او سی اے کی جانب سے خط بھی لکھا گیا ہے، بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔