اتوار، 23-اگست،2026
اتوار 1448/03/10هـ (23-08-2026م)

آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال برقرار، معمولات زندگی رواں دواں

23 اگست, 2026 10:56

آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر برقرار ہے اور تمام بنیادی معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں روزگار، تعلیم اور سیاحت سمیت تمام اہم شعبوں میں سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔ خطے کے ہر شہر اور گاؤں میں زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں اور شہری اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔

مقامی شہریوں کے مطابق تمام شہروں کی مرکزی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار ہے اور کاروباری سرگرمیاں پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہیں جس سے خطہ ایک بار پھر معاشی ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر سے آسام تک بھارتی یومِ آزادی کا بائیکاٹ، کئی علاقوں میں احتجاج اور ہڑتال

آزاد جموں و کشمیر میں آئے ہوئے سیاحوں نے بھی خطے میں بہترین امن و امان اور روزمرہ زندگی کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تعلیمی محاذ پر اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات کی آمد کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں۔

اس کے علاوہ تعمیرات، مقامی مارکیٹوں، ورکشاپس اور دیگر تجارتی شعبوں میں رونق بڑھنے کے بعد محنت کش طبقہ بھی کام کاج کے لیے واپس آ گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔