کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 603 افراد جاں بحق ہوئے، 184 ہیوی گاڑیوں کا شکار

کراچی میں رواں سال 2026 کے ابتدائی 235 دنوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 603 افراد جاں بحق جبکہ7 ہزار 467 افراد زخمی ہوئے۔
کراچی میں رواں سال کے دوران ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 235 دنوں میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 184 شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
گاڑیوں کی اقسام کے لحاظ سے ٹریلر کی ٹکر سے 84 افراد جاں بحق ہوئے، واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے 46 افراد جان کی بازی ہار گئے، بسوں کی ٹکر سے 24 افراد جبکہ مزدا گاڑیوں کی ٹکر سے 18 اور ڈمپر کی ٹکر سے 12 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد لائبہ نذر کے والد کا بیٹی کی شرپسند کارروائیوں سے اعلانِ لاتعلقی
مجموعی طور پر رواں سال کے دوران کراچی کی سڑکوں پر ہونے والے مختلف حادثات میں کل 603 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 463 مرد، 73 خواتین، 51 لڑکے اور 16 بچیاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ان حادثات کے نتیجے میں کل 7 ہزار 467 افراد شدید و معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں 5 ہزار 649 مرد، ایک ہزار 322 خواتین، 378 لڑکے اور 118 بچیاں شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









