12 ربیع اول کے بعد ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف 12 ربیع اول کے بعد ملک گیر ہڑتال کی کال دینے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو ہر صورت پیٹرول کی قیمتیں کم کرنی پڑیں گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 12 ربیع اول کے بعد پورے ملک میں شٹر ڈاؤن اور جام ہڑتال کی کال دے گی، جس میں نوجوانوں، خواتین اور فیملیز کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ناانصافیوں، مہنگائی اور ظالمانہ فیصلوں پر ان کا احتجاجی دھرنا 8 روز سے مسلسل جاری ہے، اور یہ دھرنے یوں ہی جاری رہیں گے جبکہ پورے ملک میں احتجاجی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے ایک ہفتے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
حافظ نعیم الرحمان نے زرعی اور معاشی شعبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسانوں کو سستی کھاد نہیں مل رہی، جبکہ 7 لاکھ 65 ہزار ٹن چینی امپورٹ کرکے عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اب چینی سستی ملے گی، لیکن بغیر ٹیکس کے امپورٹ کی گئی اس چینی کو مزید مہنگا کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت تیل مافیا، چینی مافیا اور آٹا مافیا موجود ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر دھندہ چلا کر کچھ لوگ فائدے اٹھا رہے ہیں۔ عوام پر آئے دن پیٹرول بم پھینکے جا رہے ہیں اور کھلی منافع خوری ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مافیاز کی موجودگی میں پاکستان کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا اور جماعت اسلامی کی جدوجہد بہترین انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










