پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

جو جماعتیں سازش کی مخالف ہیں ان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: عمران خان

31 مارچ, 2023 16:35

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام قانون کی حکمرانی، جمہوریت کیلئے سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہیں، جو جماعتیں سازش کی مخالف ہیں ان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 1997 میں ن لیگ سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئی تھی، نواز شریف کیخلاف کیس میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملہ ہوا تھا، آج پھر ن لیگ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر حملہ آور ہے، ن لیگ الیکشن سے خوفزدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جج دھمکی کیس : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ، قابل ضمانت میں تبدیل

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام قانون کی حکمرانی، جمہوریت کیلئے سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہیں، جو جماعتیں سازش کی مخالف ہیں ان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری 2007 کی طرح آگے بڑھے، وکلا برادری آئین، قانون کی بالادستی کیلئے تحریک کا آغاز کرے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔