لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے قانون کو کالعدم قرار دے دیا
پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












