پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

رمضان کے بعد 50 ہزار طلبا کو آئی ٹی کورس کروائے جائیں گے: گورنر سندھ

02 اپریل, 2023 11:23

کراچی: کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ رمضان کے بعد 50 ہزار طلبا کو آئی ٹی کورس کروائے جائیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے اندر سیاسی بحران ہے، معیشت اور سیاسی حالات کو بہتر بنانا ہوگا، ایک ہزار روپے کیلئے ایک درجن لوگ اپنی جانوں سے گئے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان فوج اور ملک کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر ہے : کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بیروز گاری عروج پر ہے، سحری اور افطاری میں لوگوں کو گیس میسر نہیں ہے، گورنر ہاؤس کے دروازے عام آدمی کیلئے کھول دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد 50 ہزار طلبا کو آئی ٹی کورس کروائے جائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔