پیر، 4-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

شاہ محمود منتظر ہیں کب عمران خان نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں: رانا ثنااللہ

02 اپریل, 2023 16:57

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود منتظر ہیں کب عمران خان نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں، شاہ محمود سپریم کورٹ کے اکثریتی ججوں کی رائے کی توہین کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی قیادت نے عدالت کو دباؤ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے: شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے 3ججوں کے حامی و ترجمان بن گئے، جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کیخلاف کھڑا ہوتا ہے، جج کو گالی، دھمکی دینے والے عدالت کے احترام کا بھاشن دے رہے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔