پیر، 4-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

پاک چین تجارت 3 سال بعد بحال، خنجراب بائی پاس کل سے دوبارہ کھول دیا جائیگا

02 اپریل, 2023 18:08

اسلام آباد: چین اور پاکستان کے درمیان تین سال کی بندش کے بعد تجارتی اور سفری سہولیات کل سے دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔

دونوں ممالک نے سی پیک کے تحت سرگرمیوں اور دوطرفہ تجارت کی بحالی کے لیے خنجراب پاس راہداری کھولنے کے انتظامات مکمل کر لیے۔

خنجراب پاس کُھلنے کے بعد سی پیک منصوبوں اور دو طرفہ تجارت میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خنجراب پاس دوبارہ کھُلنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظیم آہنی بھائی چین کے ساتھ تجارت کی بحالی خوش آئند ہے، خنجراب پاس کھلنے سے سی پیک کی رفتار بڑھانے کی راہ میں رکاوٹ دور ہوگئی، امید ہے تجارتی راہداری کھلنے سے دونوں ممالک میں تجارت میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سے تجارتی تعلقات استوار ہونے کی افواہیں پروپیگنڈا ہیں: وزارت تجارت

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 3 سال بعد دونوں ممالک میں تجارتی راہداری کی بحالی بڑی خوشی کا لمحہ ہے، الحمدللہ! جو سفر نومبر 2019 میں رکا تھا 2023 میں پھر سے بحال ہوگیا، سی پیک نواز شریف، عظیم چینی قیادت کاخطے و عوام کی ترقی کیلئے تحفہ ہے۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک فارن فنڈڈ شخص نے سی پیک کو متنازع بنانے کا جرم کیا، دونوں ممالک کی عظیم دوستی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا، امید ہے دونوں ممالک میں تجارتی سرگرمیوں میں ہر روز اضافہ ہوگا، چینی قیادت و عوام کی پاکستان کیلئے محبت اور تعاون ناقابل فراموش ہے۔

وزیراعظم نے تجارتی و سفری بحالی پر دونوں ممالک کے حکام اور ٹیم ممبرز کو خراج تحسین کیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔