پیر، 4-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

الحمدللہ! سی پیک کیخلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی: مریم نواز

02 اپریل, 2023 18:10

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہے، الحمدللہ! سی پیک کیخلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے چینی اور پاکستانی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 3 سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہوگئی، راہداری اور تجارتی بحالی دونوں ممالک کے عوام کو مبارک ہو، 2020 میں بندش کے بعد 2023 میں خنجراب پاس دوبارہ کھلنے پر خوشی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نومبر 2016 سے انتظامات بہترین جارہے تھے، نومبر 2019 میں بند ہوا تھا، شہباز شریف اور شی جن پنگ آہنی بھائی چارہ مزید مضبوط بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین تجارت 3 سال بعد بحال، خنجراب بائی پاس کل سے دوبارہ کھول دیا جائیگا

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاک چین تجارتی سرگرمیوں، سی پیک کی رفتار متاثر کی، نواز شریف نے سی پیک کے ذریعے ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا، سی پیک اور پاک چین تجارت جاری رہتی تو عوام بدحال نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہے، الحمدللہ! سی پیک کیخلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔