پیر، 4-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر میں تیز برسات، لاہور میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

03 اپریل, 2023 10:03

لاہور : پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، موسم خوشگوار ہوگیا، لاہور میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تیز بارش سے نشیبی علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔ پاکپتن، ملکوال:رکن، گوجرہ، بوسال، میانہ گوندل، ساہیوال، ہڑپہ، کمیر، نورشاہ، گیمبر، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، سرگودھا، فیصل آباد اور جڑانوالہ سمیت دیگر شہروں میں بارش نے سماں باندھ دیا ہے۔

دوسری طرف لاہور میں رات سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ شہر میں گہرے بادلوں کا راج ہے۔ بارش کے باعث حرارت کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بارش نے فضائی آلودگی کو بھی ختم کردیا۔ شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 143 ریکارڈ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب، کے پی انتخابات کیس : فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد

محکمہ موسمیات کے مطابق چار اپریل تک شہر بھر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے مزید بارشوں کی پیشگوئی پر واسا انتظامیہ بھی متحرک ہیں۔ واسا لاہور میں رات بھر متحرک رہے۔ نکاسی آب کا آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ ایم ڈی واسا نے تمام مرکزی، سیکنڈری اور ترتیری روڈز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات دے دیں۔

تمام آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کو فوری کلیئر کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ مزید بارشوں کے پیش نظر ڈسپوزل اسٹیشنز کی اسکرینوں کو صاف رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔