پیر، 4-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ میں بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر آئیں گے : شیخ رشید

03 اپریل, 2023 14:47

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ادارے اور فوج پوری قوم کے ہیں، فیصلہ اس بلڈنگ نے کرنا ہے، مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر آئیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وکلاء اور سارا ملک سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال ہو گیا، نواز شریف یہں نہیں آ رہا، سعودی عرب کا مہمان خانہ مانگ رہا ہے۔ اس کا بھائی وزیراعظم ہے اور وہ سعودی مہمان خانے کی بھیک مانگ رہا ہے۔ یہاں تو ان کی ہر قسم کی ڈش اور کک ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آج ذوالفقار علی بھٹو کا نام نہاد جاں نشیں آئین توڑ رہا ہے : شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ یہ آئین اور قانون کی جنگ ہے۔ سپریم کورٹ میں بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر آئیں گے۔ ادارے اور فوج پوری قوم کے ہیں، فیصلہ اس بلڈنگ نے کرنا ہے۔ لوگوں کی ریڈ لائن عمران خان ہے، میری بھی عمران خان ہے۔ مگر یہ عمارت بھی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔