نیا بینچ بنانے میں کیا قباحت تھی؟ فرد واحد کا حکم یہاں راج نہیں کر سکتا : شیری رحمان

اسلام آباد : پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں کو کوئی متنازع نہیں کرنا چاہتا، ایک فرد واحد کا حکم یہاں راج نہیں کر سکتا۔
پیپلز پارٹی کی رہنماء اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری استدعا ہے، کیا قباحت تھی اگر نیا بینچ بں جاتا۔ اب صورتحال متنازع ہوتی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایک فرد کے لیے پاکستانی قوم کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے : محسن شاہ نواز رانجھا
انہوں نے کہا کہ اب جو صورتحال ہے اس میں عدم اعتماد ہو گا۔ کوئی نہیں چاہتا اعلیٰ عدالتوں کو متنازع کیا جائے۔ ایک ہی پارٹی کو فریق بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ججز کے فیصلے پر مل بیٹھ کر سوچیں گے، کیا کرنا ہے۔ ایک فرد واحد کا حکم یہاں راج نہیں کر سکتا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









