ہر فیصلے میں 3 ججز ہی کیوں موجود ہوتے ہیں؟ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جمہوریت ہی مسائل کا حل ہے، ہر فیصلے میں 3 ججز ہی کیوں موجود ہوتے ہیں؟
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی تخت لاہور کی جنگ نہیں ہے۔ سب اداروں کا فرض ہے کہ اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت ہی مسائل کا حل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امید ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کو سیاسی و آئینی بحران سے نکالے گا : رانا ثناءاللہ
انہوں نے کہا کہ ہر فیصلے میں 3 ججز ہی کیوں موجود ہوتے ہیں، یہ سوال اٹھ رہا ہے۔ ہم خود جمہوریت کو ماننے والے ہیں۔ گزشتہ ساڑھے 3 سال سول مارشل لا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









