عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

لاہور : عدالت میں پیش ہونے کے بعد خصوصی عدالت نے عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زمان پارک میں پولیس پر تشدد، جلاؤ گھیراؤ اور قتل اقدام قتل کے مقدمے میں عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے سیکیورٹی کی بناء پر سماعت دوسری کمرہ عدالت نمبر تین میں کی۔
یہ بھی پڑھیں : حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، عمران خان کو گیارہ بجے تک پیش ہونے کا حکم
عدالت نے عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ آج عدالت نے عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










