رواں مالی سال کے 9 ماہ میں برآمدات میں 9.87 فیصد کی کمی

اسلام آباد : ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں درآمدات میں 25.34 فیصد کی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ 21 ارب 4 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات رہیں۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 23 ارب 35 کروڑ ڈالر سے زائد برآمدات تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر، بیرونی سرمایہ کاری میں کمی
رواں مالی سال کے 9 ماہ میں درآمدات میں 25.34 فیصد کی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال جولائی تا مارچ 43 ارب 94 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی درآمدات رہیں۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 58 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے زائد کی درآمدات تھیں۔ فروری 2023 کے مقابلے میں مارچ 2023 میں برآمدات میں 8 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال مارچ کے مقابلے میں رواں مالی مارچ میں برآمدات میں 14.76 فیصد کی کمی ہوئی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










