پیر، 4-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل پر صدارتی ریفرنس 10 سال سے سماعت کا منتظر ہے : آصف زرداری

04 اپریل, 2023 14:32

کراچی : سابق صدر کا کہنا ہے کہ افسوس ناک امر یہ ہے 10 سال گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ نے ابھی تک اپنی رائے نہیں دی۔

سابق صدر مملکت اور صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا کہ پاکستان اور 1973 کا آئین شہید قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی امانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سلامتی اور آئین کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کو دی جانے والی پھانسی کو تاریخ عدالتی قتل قرار دے چکی ہے۔ سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس گزشتہ 10 سال سے سماعت کا منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نظام انصاف کے پاس بھٹو کی فریاد سننے کے لیے ایک منٹ بھی نہیں : بلاول بھٹو زرداری

ان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک امر یہ ہے 10 سال گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ نے ابھی تک اپنی رائے نہیں دی۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا جسمانی طور قتل گیا گیا۔ شہید بھٹو آج کروڑوں انسانوں کی روح اور دلوں میں زندہ ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قاتل تاریخ کے کوڑے دان میں سڑ چکے ہیں۔ 27 دسمبر 2007 کے سانحے کے بعد ملک خطرناک صورتحال کا شکار بن چکا تھا، تو قائد عوام کے سپاہی نے ان کی امانت کو بچالیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے سیاسی جانشین نے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا۔ قائد عوام سپاہی کا شہید کی روح کے سامنے سرخرو ہوا۔ شہید بھٹو کا کرشمہ ہے کہ آج ملک کا ہر شہری آئین کو مقدس دستاویز تسلیم کرتا ہے۔ جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے اور مضبوط جمہوریت میں ہی ملک کی بقا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔