ایک آدمی کو واپس لانے کیلئے پھر انجینئرنگ کی جارہی ہے: سعد رفیق

اسلام آباد: خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک آدمی کو واپس لانے کیلئے پھر انجینئرنگ کی جارہی ہے، کوشش کی جارہی ہے کس طرح بہروپیا دوبارہ واپس آجائے۔
وفاقی وزیر سعد رفیق کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کو مارشل لا یا عدالتی جبر سے قابو کیا جاتا ہے، افتخار چودھری کو نہیں جانتے تھے مگر پتا تھا ان پر ظلم کیا گیا، عدلیہ بحال تو کرادی لیکن آزاد اور غیر جانبدار نہیں کراسکے، جاوید ہاشمی نے پہلے بتادیا تھا عدالت کے ذریعے نکالا جائے گا، عمران خان کے خلا ف عدم اعتماد کونسا غیر قانونی اقدام تھا، ہم بھی جیل گئے، وہاں چیخیں نہیں مارتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریاست بچانے کیلئے عمران کی پھیلائی گئی تباہی کا بوجھ اپنے سر لیا، اسلام آباد میں نقصان کیا گیا مگر عمران خان کو نہیں بلایا گیا، آج کا فیصلہ اس خرابی کی بنیاد ہے، جس میں ارکان کو نا اہل کیا گیا، ایک آدمی کو واپس لانے کیلئے پھر انجینئرنگ کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون سے کھلواڑ اور نا انصافی پر چپ نہیں رہیں گے، دہرا معیار نہیں چلے گا، انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہوں گے، 4 ججز نے کہا فیصلہ درست نہیں، 3 نے کہا درست ہے، خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے ایسی جلدی نہیں جیسی پنجاب میں ہے، کوشش کی جارہی ہے کس طرح بہروپیا دوبارہ واپس آجائے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










