ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

سپریم کورٹ میں کسی کی آمریت تسلیم نہیں کرتے: بلاول بھٹو

04 اپریل, 2023 19:52

لاڑکانہ: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کسی کی آمریت تسلیم نہیں کرتے، پاکستان کی عدلیہ میں ایک آمرانہ سوچ قائم ہے، اب سپریم کورٹ کو سپریم کورٹ سے کون بچائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی ملک بھر میں منائی جارہی ہے، شہید ذوالفقار بھٹو نے کسانوں اور مزدور طبقے کے حقوق کیلئے جدوجہد کی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک و قوم کو آئین کا تحفہ دیا، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی، 4 اپریل کو پوری دنیا قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو کو یاد کرتی ہے، جنہوں نے قائد عوام کو سزا سنائی ان کو کوئی یاد نہیں کرتا، کسی کو یاد ہے انوار الحق کون ہے، کہاں دفن ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا الیکشن سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بھٹو شہید کا جو ریفرنس بھیجا وہ 12سال سے زیر التوا ہے، چھوٹے چھوٹے لوگ سزائے موت کے فیصلے سنادیتے ہیں، وزیر اعظم سے دوبارہ ریفرنس بھیجنے کی اپیل کرتے ہیں، جنرل ضیا نے آئین، ووٹ اور جمہوریت پر ڈاکا مارا، ہماری قیادت نے عوام کے حقوق کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، شہید بی بی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، آصف زرداری 11 سال جیل میں تھے یہ کوئی مذاق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں "ون مین شو” چل رہا ہے، سپریم کورٹ میں کسی کی آمریت تسلیم نہیں کرتے، پاکستان کی عدلیہ میں ایک آمرانہ سوچ قائم ہے، افتخار چودھری کو ہم نے بحال کرایا لیکن اسے پرویز مشرف نظر نہیں آیا، یوسف رضا گیلانی نے اپنی پہلی تقریر میں عدلیہ کو بحال کرایا، افتخار چودھری جیالوں کی جدوجہد کے سبب دوبارہ چیف جسٹس بنے، پیپلز پارٹی نے انصاف کی بحالی کیلئے جیالوں کا خون بہایا۔

انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری کو عہدہ ملتے ہی زرداری اور میموگیٹ نظر آیا، یوسف رضا گیلانی کو آئین نہ توڑنے پر گھر بھیجا گیا، کسی جج کا کام یہ نہیں کہ ملک کا وزیر اعظم کون بنے گا، سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو آئین میں ترمیم کی اجازت دلوائی، اب سپریم کورٹ کو سپریم کورٹ سے کون بچائے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔