الیکشن تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی اور مشاورت سے ہونے چاہئیں : رانا ثناءاللہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ضرور ہوں لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی اور مشاورت سے ہونے چاہئیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وکلاء کنونشن سے خطاب میں کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، ہم کبھی سلیکٹ نہیں ہوئے۔ ہمیشہ الیکشن لڑا اور ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا فیصلہ : وزیر اعظم نے آئینی و قانونی پہلوؤں پر غور کیلئے اجلاس طلب کرلئے
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز میں بھی فیصلے پر اتفاق نہیں پایا جاتا۔ متنازع انداز سے الیکشن کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پہلے بھی دو متنازع الیکشن ہوئے، آج تک اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری رائے کو سپریم کورٹ کے ججز کی اکثریت انڈوز کرتی ہے۔ الیکشن ضرور ہوں گے لیکن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔ الیکشن تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی اور مشاورت سے ہونے چاہئیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









