محمد خان بھٹی کی اپنے خلاف کیسز کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے درخواست

لاہور : پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی نے ایف آئی اے، پولیس اور اینٹی کرپشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
محمد خان بھٹی کی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، ایف آئی اے، پنجاب پولیس، اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس کیوں؟ استعفیٰ شہباز شریف دیں جو آئین کو پامال کر رہے ہیں : پرویز الہٰی
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف کیسز میں نامزد کیا جا رہا ہے۔ ایک کیس سے ضمانت ملتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
درخواست کے مطابق ایف آئی اے، پولیس، اینٹی کرپشن سمیت وفاقی و صوبائی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تمام کیسز، انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک محمد خان بھٹی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










