جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

کراچی : پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے کالعدم بی ایل ایف کے دو ملزمان گرفتار

12 اپریل, 2023 10:40

کراچی : پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے بی ایل ایف کمانڈر کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق 29 مارچ کو پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعہ شاہ لطیف تھانہ کی حدود میں پیش آیا تھا۔ گرفتار ملزمان لیاری کے رہنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں ملزمان سے مقابلے کے دوران چار پولیس اہلکار شہید

انہوں نے بتایا کہ ملزمان علی حسن سانگو نامی بی ایل ایف کمانڈر کے لیے کام کرتے ہیں، جو آٹھ ماہ سے دونوں ملزمان سے رابطے میں تھا۔ ملزمان نے مختلف مقامات کی ریکی کی ہوئی تھی، جہاں انہوں نے غیر ملکی چینی باشندوں پر حملہ کرنا تھا۔

ملزمان نے ایک حملے کے لیے ریکی بھی مکمل کر لی تھی۔ ایران میں روپوش ملزم علی حسن سانگو نے ملزمان کو 5 گرنیڈ اور 80 ہزار روپے دیئے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔