جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

صادق آباد : پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری

12 اپریل, 2023 12:45

صادق آباد : پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن چوتھے روز میں داخل ہوگیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی کچہ کراچی اور اور کچی حیدر آباد میں پیش قدمی جاری ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق اندرون کچہ تمام علاقوں کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے کلئیر کروایا جائے گا۔ پولیس کو آپریشن کے لیے چین اے پی سیز کی مدد حاصل ہے۔ پولیس کرمنلز کے تمام راستوں کو معدوم کر کے آگے بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : راونتی کچے کے ڈاکوؤں کا محاصرہ، دریائے سندھ کے کنارے 50 چوکیاں قائم

نو گو ایریا سمجھے جانے والے علاقوں میں ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی۔ امن و امان کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

آپریشن کے دوران اب تک تین ڈاکو ہلاک، چھ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ آپریشن میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور کمین گاہیں مسمار کر دی گئیں ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔