عمران خان کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر مدعی مقدمہ ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد : عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں درج بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ اخراج مقدمہ کی درخواست ہے؟
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست مسترد
فیصل چوہدری نے کہا کہ دائرہ اختیار پر بات کرنا چاہوں گا۔ معاملہ لاہور میں ہوا، پرچہ اسلام آباد میں ہوگیا۔ واقعہ کراچی میں ہوتا ہے اور پرچہ کہیں اور ہوتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مدعی مقدمہ علاقہ مجسٹریٹ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ایف آئی آر پر آپریشن روک دیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نوٹس کردیا، جواب آنے دیں پھر دیکھ لیں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












