پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسلمان یوم القدس منا رہے ہیں

جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جانا نہ صرف عالم اسلام کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
یوم القدس سے مراد یقیناً مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس اور انبیاء علیہم السلام کی سرزمین مقدس فلسطین ہی ہے۔ وہی فلسطین جہاں ہزاروں انبیاء علیہم السلام کی آمد رہی اور پھر معراج کے لئے سفر مبارک کے وقت پہلے آپؐ کو بھی مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ جو کہ سر زمین فلسطین پر واقع ہے یہاں لایا گیا تھا۔
سرزمین مقدس فلسطین اور اس کے باسی سنہ 1948ء سے عالمی سامراج کی شیطانی چالوں کا نشانہ بن کر یہاں قائم کی جانے والی ایک یہودیوں کی غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کے شکنجہ میں ہیں۔ یہاں کے باسی گذشتہ ایک سو برس سے اس زمین پر صہیونیوں کی مکاریوں اور فریب کاریوں کا سامنا کرتے آئے ہیں۔
صہیونیوں کا مقصد جہاں فلسطین پر یہودیوں کے لئے علیحدہ ریاست قائم کرنا تھا، ساتھ ساتھ قبلہ اول بیت المقدس پر بھی اپنا مکمل تسلط چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یوم القدس کیوں منایا جاتا ہے؟ سرزمین فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی کیا اہمیت ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں
فلسطین موجودہ حالات میں طول تاریخ کے اعتبار سے سنگین ترین دور سے گزر رہا ہے ۔ فلسطین کا سودا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے حالات میں فلسطینی عوام نے تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔
ماہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ یعنی یوم القدس جو نہ صرف فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کا دن ہے بلکہ قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی تحریک میں ایک کلیدی حیثیت کا حامل بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یوم القدس ایک ایسا دن ہے، جس کو علماء اور فقہا ء نے اسلام اور مسلمین کا دن قرار دیا ہے۔
اسی دن کو منانے کے لیے کراچی سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز جمعہ سے قبل اور بعد از نماز جمعہ ریلیاں نکالی جائیں گی، جس میں قبلہ اوّل کی آزادی اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











