اتوار، 23-اگست،2026
اتوار 1448/03/10هـ (23-08-2026م)

کینیڈا کا امریکی ٹیرف کے جواب میں جوابی محصولات لگانے کا اعلان

23 اگست, 2026 08:54

کینیڈا نے امریکی ٹیرف کا جواب دینے کے لیے جوابی محصولات لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے نئے ٹیرف کے جواب میں جوابی محصولات لگانے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی شرائط معاشی طور پر ناقابل قبول تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرسکتا ہے، امریکی سینیٹر

وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا تھا کہ امریکا نے انتہائی زیادہ مطالبات کیے جبکہ اس کے بدلے میں بہت ہی کم پیشکش کی گئی جو کینیڈا کے معاشی مفادات کے خلاف ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کینیڈا اپنے اداروں اور معیشت کے تحفظ کے لیے واشنگٹن کے نئے محصولات کا بھرپور اور مناسب جواب دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تمام ردعمل کا بنیادی مقصد کینیڈا کی ملکی صنعتوں کا دفاع اور ان کا تحفظ کرنا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔