کراچی : سی ٹی ڈی کارروائی میں کالعدم ایس آر اے کا دہشت گرد گرفتار

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران کالعدم ایس آر اے کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس اداروں نے گلشن حدید میں کارروائی کے دوران کالعدم ایس آر اے کے مبینہ دہشت گرد عبداللہ لانگا کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے کالعدم بی ایل ایف کے دو ملزمان گرفتار
ملزم نے اپنے کمانڈر انعام اور معشوق قمبرانی کے کہنے پر 11 اپریل کو گجر ڈیری کے مالک پر حملہ کیا۔ حملے کا مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










