رواں مالی سال میں پاکستان کو 7 ارب 76 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا، رپورٹ جاری

اسلام آباد : رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کو 7 ارب 76 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں پاکستان کو 12 ارب 70 کروڑ ڈالر کا قرض ملا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو 4 ارب 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا۔ مارچ 2023 میں پاکستان کو 35 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کے قرض ملے۔ بیرونی مالیاتی اداروں اور ممالک سے رواں مالی سال 22 ارب ڈالر سے زائد کے قرض حصول کا تخمینہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو بڑھتے مالیاتی خسارے اور قرضوں کو کنٹرول کرنا ہوگا : ورلڈ بینک
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد، عالمی بینک نے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد اور آئی ایم ایف نے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر سے زائد قرض دیا۔
سعودی عرب نے پاکستان کو 88 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا۔ 78 کروڑ ڈالر سے زائد رقم تیل کی سہولت اور 10 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ کے تحت دی۔
کمرشل بینکوں سے پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ سے پاکستان کو 61 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ملی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










