اقوام متحدہ نے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کو افغانستان سے پاکستان میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے اقوام متحدہ سے سفر کی منظوری مل گئی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک کمیٹی نے طالبان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کو پاکستانی اور چینی ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے افغانستان سے پاکستان جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خواتین عملے کو کام پر واپسی کی اجازت نہ ملی تو افغانستان میں کام بند کردیں گے : اقوام متحدہ
پاکستان کے اقوام متحدہ کے مشن نے متقی کو 6 سے 9 مئی کے درمیان پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے لیے سفری پابندی سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی تھی۔
افغانستان کے طلوع نیوز کے مطابق متقی پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









