پنجاب میں اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری، تعلیمی ادارے 24 اگست سے کھلیں گے

سندھ کے اسکولوں میں بڑی پابندی ختم
لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں کے دوبارہ کھلنے اور نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست 2026 سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے، جبکہ نئے اوقات کار 24 اگست سے 15 اکتوبر 2026 تک نافذ رہیں گے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز تدریسی سرگرمیاں دوپہر 12:45 بجے تک جاری رہیں گی۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ دوپہر 12 بجے اختتام پذیر ہوگی۔
اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں کی شام کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگی۔ جمعہ کے روز شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام متعلقہ چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کی افواہوں کی تردید
اس سے قبل پنجاب میں اسکولوں اور کالجوں کی تعطیلات میں مزید توسیع کی اطلاعات اور افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم محکمہ تعلیم پنجاب نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ تعلیمی ادارے 24 اگست 2026 سے کھولے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے تازہ شیڈول کے بعد پنجاب بھر کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز مقررہ تاریخ سے ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












